تازہ ترینعلاقائی

چوہدری نثارعلی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری،مٹھائیاں تقسیم ،کارکنوں کے بھنگڑے

ch nasaarراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء اور سابق لیڈر آف اپوزیشن چوہدری نثار علی خان کے کاغذات کی منظوری اور ہائیکورٹ سے اعتراضات کے اخراج کی خوشی میں حلقہ پی پی 6میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور لیگی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ۔ بعدازاں رہنماء مسلم لیگ (ن )حلقہ پی پی 6اور سابق کونسلر یونین کونسل 86 ملک یاسر عرفات کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ،شوکت اعوان ،صلاح الدین خان ،ملک میر زمان ،حافظ سجاد احمد ، صدر انجمن تاجران لالہ رخ خلیل احمدسمیت درجنوں کارکن موجود تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک یاسر عرفات نے کہاکہ 11اپریل کو بھی فتح ن لیگ کی ہوئی اور انشاء اللہ 11مئی کو بھی فتح ن لیگ کی ہی ہو گی ۔انہوں ن ے کہا کہ کارکن حلقے بھر میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم شروع کریں اور لوگوں کو قبضہ گروپوں کی حقیقیت سے آگاہ کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button