پاکستانتازہ ترین

مدارس کی 3 ماہ میں رجسٹریشن کی جائے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مدارس کو بیرون ملک فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی۔ دہشت گرد نظریات ختم کرنے کے لیے علما کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ایک دوسرے کو کافر کہنے، قتل پر اکسانے، نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی ہوگی۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ مدارس کی رجسٹریشن پر بھی تمام شرکا نے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں تمام مدارس کے کوائف حاصل کیے جائیں گے۔ ثبوت کے بغیر مدارس پر چھاپے نہیں مارے جائیں گے۔ اتفاق رائے سے مدارس کی رجسٹریشن کا فارم تیار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ کی زیر نگرانی مدراس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس دس ستمبر کو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ این جی اوز کے بارے میں نئی پالیسی تیار ہے۔ جلد سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔ ہمارے کئی دشمن سرحد پار بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاپتہ افراد کیس:15 افراد کو کل صبح پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker