پاکستانتازہ ترین

کراچی آپریشن ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا: چوہدری نثارعلی خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،کسی کو تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کے لئے تیار ہیں ، امن امان کے حوالے سے 2013 اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز نے امن عامہ کی صورت حال کو بہتر بنایا ہے، آپریشن اسی وقت کیا جاتا ہے جب کسی بیماری کا علاج کرنا ہو، لوکل باڈی الیکشن میں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ جنرل ہسپتال مالاکنڈ سٹاپ واہ کینٹ میں ہفتے کے روز تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں برگیڈئیر سروسز عرفان نے انھیں ہسپتال میں کام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ، جس پر چوہدری نثار علی خان نے کام کی تیزی اور معیار کی تعریف کی،اور پوری ٹیم کو شاباش دی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں جو بھی ہو گا قانون کے مطابق ہو گاچوہدری نثار علی خان کی توجہ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں پر حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر مبذول کروائی گئی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ اس وقت بھی صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تا ہم یہ امر افسوس ناک ہے کہ میڈیا کے نمائندوں کی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردوں کی ترجیحات میں شامل ہیں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اس پر جلد ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا نادرہ کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ وں کے اجراء پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد جعلی شناختی کارڈوں کے اجراء پر ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی قبل ازیں 200سوسے زائد نادرہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے تحقیقات کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں روایت بن چکی ہے کہ اچھے کاموں کی تعریف نہیں کی جاتی موجودہ حکومت کے احسن اقدامات کے باعث 90%پنجابی بلوچستان واپس جا چکے ہیں جبکہ امن و امان کے حوالے سے 2013اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کے بعد آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمرام مارتھ ، ٹی ایم او قمر زیشان ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، سید عمران حیدر نقوی،اور انتظامی افسران بھی موجود تھے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button