پاکستانتازہ ترین

دہشت گردوں کو بھرپورقوت سےکچل دیاجائےگا، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہاہےکہ ضرب عضب کےآغاز سےاب تک گیارہ ہزار سےزائد آپریشن ہوئے تمام آپریشنز انٹیلی جنس کی رپورٹس کی بنیاد پرکئےگئے۔ ریاست کوچیلنج کرنےوالےدہشت گردوں کو بھرپورقوت سےکچل دیں گے۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کےدوران چوہدری نثارنےوزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس سےمتعلق آگاہ کیاانہوں نےبتایاکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کےپندرہ نکات پرتسلی بخش کام کیاگیااورسیکیورٹی صورتحال میں مزیدبہتری کیلئےتیزی لانےکافیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ دوہزارنواوردس میں بے حساب دہشت گردی کے واقعات ہوئے لیکن آج حالات بہتر ہیں۔ فساد پھیلانے والوں کو پاکستان کےعوام  علما اور میڈیا ختم کردیں گے۔گزشتہ بارہ سال کے دوران انٹرنیشنل این جی اوزکوبغیراجازت کام کرنے دیاگیا،این جی اوز کا ڈیٹا بینک نادرا کے زریعے بناناچاہتے ہیں۔ چوہدری نثار نےاسلحہ لائسنسز پر پابندی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسلحہ لائسنس کےنام پرملک میں اندھیرامچایاگیا۔ انہوں نےاس عزم کا اظہار بھی کیاکہ اسلام کےنام کومسخ کرنےاورفسادپھیلانےوالوں کومنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا دو افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker