پاکستانتازہ ترین

کراچی میں 70 فیصد امن آگیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار

اسلامآباد(مانیٹرنگ سیل)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ نو ماہ میں ایک ہزار دہشتگرد مار گرائے جبکہ کراچی میں ستر فیصد امن قائم ہوا۔ کہتے ہیں کہ فراری کیمپوں کے خاتمے کے بعد، بلوچستان میں بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے۔ چوہدری نثار نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت دہشتگردوں کا کوئی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین سے کام نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایک دوسرے کو کافر قرار دینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نو ماہ میں باسٹھ ہزار سے زیادہ آپریشن کیے گئے۔ اڑسٹھ ہزار سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں۔ ایک ہزار ایک سو چودہ دہشتگرد مارے گئے جن میں سے آٹھ سو تراسی انتہائی خطرناک تھے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ نو فوجی عدالتوں میں اٹھائیس کیسز کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ چھالیس زیر سماعت ہیں۔ سفارش پر کیس فوجی عدالتوں میں نہیں جائے گا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں مذاکراتی عمل جاری ہے اور جلد بڑی پیشرفت کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تھانہ گوگیرہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سحری کے وقت قتل کی واردات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker