پاکستانتازہ ترین

اویس شاہ اورامجدصابری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہےکہ اویس شاہ اور امجد صابری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم ان کیسز سے متعلق معلومات فی الحال شیئرنہیں کی جاسکتیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم استعفیٰ دیں بھی تو کیوں؟ انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بلاول سے پوچھے کہ ان کی اتنی بڑی جائیداد تو ہے مگر ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں؟ دبئی میں رہائشوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں جبکہ سرے محل کی ملکیت سے پہلے انکار پھر اقرار کیا ہم دیکھنا چاہیے کہ کرپشن کرنے والے کون ہیں؟ کراچی آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادوں پر امجد صابری اور اویس شاہ کیس پر فوکس ہے تاہم اس پر ہونے والی پیش رفت کی معلومات شیئر نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ خالد شمیم کی وڈیو پر بھی وفاقی حکومت نے انکوائری مکمل کرلی ہے۔ کراچی میں جن جرائم کے خلاف آپریشن کیا گیا ان میں کمی ہوئی ہے تاہم حالات کی بہتری کیلئے پولیس اصلاحات کرنا ہونگی جبکہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلی سندھ ہیں اورپاک فوج، رینجرز اور دیگر ادارے ان کی مکمل مدد کررہے ہیں۔ افغان مہاجرین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ سنجیدہ ہے۔ افغان مہاجرین پناہ گزین کیمپوں میں رہنے کی بجائے خلاف قانون اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ وزیراعظٕ کی واپسی پر افغان مہاجرین سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  جاتی امرا میں بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker