پاکستانتازہ ترین

کسی کی غلطیوں کا خمیازہ اردو بولنے والوں کو نہیں بھگتنا چاہیے، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کے سربراہ نے وطن کے خلاف بدترین زبان کا استعمال کیا ہے، جبکہ پچیس سال میں پہلی بار کراچی کی عوام کسی کی دھمکی میں نہیں آئے، تاہم کسی کی غلطیوں کا خمیازہ اردو بولنے والوں کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کے ریاست مخالف بیانات پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔ برطانیہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلٰی سندھ، رینجرز اور کراچی کے لوگوں کو مبارکباد دینے آیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اچھے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر فوری رد عمل دیا، جبکہ میڈیا نے کراچی میں خوف کی فضا پیدا نہیں ہونے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ میڈیا اس وقت ٹارگٹ پر ہے، میڈیا کو سیکیورٹی دینے کی مزید منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  انسداد منشیات مہم کی کامیابی کے لئے سید ذوالفقارحسین کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker