پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ برطانیہ سے اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وفاقی حکومت نے الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ برطانیہ کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا، چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں گزشتہ روز لندن سے کی جانیوالی تقریر تمام حدیں پار کرگئی، اہم ترین اداروں کے سربراہوں کو دھمکیاں دی گئیں، ایم کیو ایم قائد کی تقریر کا مقصد اداروں اور ریاست کی تضحیک ہے، جو زبان استعمال کی گئی وہ پاکستان کے دشمن کی ہوسکتی ہے، کسی محب وطن کی نہیں، فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا، کراچی کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا، الطاف حسین کو اصل خطرہ برطانیہ میں چلنے والے کیسز سے ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر شدید رد عمل کا اظہار کیا، پاک فوج، رینجرز سربراہان اور حکومتی اداروں کیخلاف بیان مسترد کرتے ہیں، الطاف حسین کی گزشتہ رات کی تقریر کا مقصد اداروں اور ریاست کی تضحیک ہے، لندن سے کی جانیوالی تقریر تمام حدیں پار کرگئی، پاک فوج پر خواتین کی بے حرمتی، قائداعظم کو زہر دینے جیسے بے سر و پا الزامات لگائے گئے، نیٹو فورسز اور بھارت کو مہاجروں کے قتل عام روکنے کیلئے مداخلت کی دعوت دی گئی، نیٹو یہ زبان پاکستان کے دشمن کی ہوسکتی ہے، محب وطن کی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق نے کراچی میں سندھ حکومت کی قیادت میں آپریشن کا فیصلہ کیا، سیاست کو ایک طرف رکھ کر شہر قائد میں امن و امان کے قیام کا فیصلہ اور بلا امتیاز کارروائی کی، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، ایم کیو ایم کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ آپریشن ٹھیک نہیں ہورہا، کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا، رینجرز کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کررہی، ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا، شرپسندوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کے علاوہ کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ چوہدری نثار علی خان مزید بولے کہ الطاف حسین کیخلاف عام شہریوں نے مقدمات درج کرائے، انہیں اصل خطرہ برطانیہ میں چلنے والے کیسز سے ہے، منی لانڈرنگ کیس رینجرز نے نہیں بنایا، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کو لندن میں بے دردی سے قتل کیا، پاکستان دونوں کیسز میں برطانیہ سے تعاون جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ الطاف حسین کی تقریر کا معاملہ برطانیہ سے اٹھائیں گے، برطانیہ اور میٹرو پولیٹن پولیس کو قانونی دستاویزات بھیجنے کیلئے کام شروع کردیا گیا، ایم کیو ایم کے سیاسی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، متحدہ میں محب وطن لوگ بھی موجود ہیں، ایم کیو ایم کے تحفظات پر اگلے ہفتے میٹنگ ہوگی، کراچی کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا، ہمارا مقصد سیاست کرنا نہیں کراچی میں مکمل امن بحال کرنا ہے، فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، اداروں کی عزت ہم سب پر فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ حق و باطل کے درمیان تاریخ ساز معرکہ ۔۔۔ غزوۂ بدر ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker