شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سیاسی مخالفین کو پتہ ہے میرا پاؤں کس کی دم پر ہے : چودھری نثار

سیاسی مخالفین کو پتہ ہے میرا پاؤں کس کی دم پر ہے : چودھری نثار

ٹیکسلا(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا سیاسی مخالفین کو پتہ ہے میرا پاؤں کس کی دُم پر ہے، پیپلز پارٹی کیوں چیختی ہے۔ کہتے ہیں پٹھان کوٹ کے معاملے پر آئندہ چند دنوں میں وزارت خارجہ کی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی ۔تفصیلات کےمطابق ٹیکسلامیں افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو پتہ ہے اُن کا پاؤں کس کی دُم پر ہے نہیں معلوم پیپلز پارٹی کیوں چیختی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حساب برابر کرنے کا عادی ہوں وزیر اعظم کے کہنے پر درگزر کیا۔ چودھری نثار نے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں وزارت خارجہ کی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے دورے کے بعد بہت ساری چیزوں کا پتہ چلے گا اور میڈیا کو معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، دہشت گردوں نے پاکستان میں داعش کا نام استعمال کر کے از خود فرنچائز کھول رکھی ہیں۔ انہوں ںے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی ڈی سیٹ ہونے سے بچ گئی، جے یو آئی ، متحدہ کی تحاریک واپس