پاکستانتازہ ترین

چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ،کپتان کا آزادی مارچ روکنے سے صاف انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور آزادی مارچ نہ کرنے کی صورت میں ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن عمران خان نے آزادی مارچ کسی صورت نہ روکنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اس لئے آزادی مارچ روک دیا جائے جبکہ عمران خان نے آزادی مارچ پر کسی قسم کی لچک نہ دکھاتے ہوئے مارچ روکنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔چوہدری نثار سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اور ا نصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی لیکن انصاف نہیں ملا اس لئے وہ آزادی مارچ کسی قیمت پر نہیں روک سکتے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے مارچ ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی اور 4حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرائے جانے کے خلاف 14اگست پر آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور حکومت اسے رکوانے کے لئے کوشاں ہے ۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی عمران خان سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن وہ بھی عمران خان کو آزادی مارچ روکنے پر رضا مند نہیں کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker