پاکستانتازہ ترین

مسائل چوراہوں اور گلیوں میں حل نہیں ہوتے، چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کسی کی شکست یافتح نہیں، رپورٹ پر ڈھول ڈھمکے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوگیاعدالتوں الزامات نہیں حقائق اور شواہد پرفیصلے کرتی ہیں،مسائل چوراہوں اور گلیوں میں حل نہیں ہوتے۔ واہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ سب کے لیے ایک سبق ہے،فیصلہ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت کے لئے بھی سبق ہے،عدلیہ اور پارلیمنٹ کی دیگرمعاملات میں دورائے ہوسکتی ہیں مگرقومی معاملات میں نہیں ہوسکتی، جمہوری نظام میں سب سے معتبرپلیٹ فارم پارلیمنٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپہاڑجیسے مسائل کاسامناہے ،حل اتفاق واتحاد سے ممکن ہے، عوام کا مسئلہ حل کرنے میں حکومت کام کررہی ہے،حکومت کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،،، وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کراچی میں قانون کے مطابق کاروائی کررہی ہے،رینجرز کی کارووائیوں سے کراچی میں بدامنی کم ہوئی ہے،سادہ لباس میں کسی کوگرفتارکرنے کی اجازت نہیں دی،گرفتارشخص کوفوری عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی:پہلےٹی ٹونٹی میں پاکستانی شاہینوں نے کینگروز کوکچل کر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker