شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی شروع کردی، چوہدری نثار

نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی شروع کردی، چوہدری نثار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی، چوہدری نثار کہتے ہیں عمران خان شادی کا اعلان کریں گے تو ضرور مبارکباد دیں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح کردیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ انہوں نے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے آئندہ کے عزائم بھی بتادیئے، صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ اپنے پرانے دوست کو بھی نہیں بھولے، جاتے جاتے یہ بھی کہہ گئے کہ کپتان شادی کا اعلان تو کریں ہم مبارکباد ضرور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم کاوسیم اخترکی جگہ میئرکادوسراامیدوارلانےکا فیصلہ