تازہ ترینعلاقائی

شہبازشریف ہرخرابی کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالیں: چودھری پرویزالٰہی

لاہور ﴿ نمائندہ خصوصی﴾ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر منتخب لاہور کے علاوہ جنوبی اور وسطی پنجاب سے عوامی نمائندوں، پارٹی رہنمائوں، کارکنوں، ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کا ہجوم رہا جنہوں نے دلی مبارکباد دینے کے علاوہ گلدستے پیش کیے اور ہار پہنائے۔ انہوں نے اس موقع پر ملاقاتیوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے کردار اور لاہور کے تعمیراتی کاموں میں گھپلوں کے بارے میں توجہ دلانے پر کہا کہ شہباز شریف اپنی ناقص پالیسی اور غلط روی کے نتیجے میں ہونے والی ہر خرابی کے ذمہ دار وہ خود ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے عادی ہیں اب ان کا یہ حربہ بے نقاب ہو چکا ہے اس لیے انہیں چاہئے کہ وہ خود بری الذمہ ونے کی ناکام کوششوں کی بجائے اپنا بھی احتساب کریں، اپنے خلاف بھی نوٹس اور الیکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت ان تمام امور اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں ہیں اس کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت امن امان کی ابتر صورتحال ہے، رہزنی، ڈکیتیاں، قتل، آبرو ریزی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں، ڈاکٹروں، اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین صوبائی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں اور رویہ کے باعث سڑکوں پر احتجاج کرتے اور ڈنڈے کھاتے نظر آتے ہیں یہ کیسے حکمران ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کے تمام پیشوں اور شعبوں کا تقدس ختم کر دیا ہے۔ اس موقع پر انور علی چیمہ، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، خواجہ وقار، میاں منیر، آمنہ الفت، ثمینہ خاور حیات، سیمل کامران، ماجدہ زیدی، شاہانہ فاروقی، خدیجہ عمر، ڈاکٹر سامعہ امجد، صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم اور کنول نسیم بھی موجود تھے۔#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker