Uncategorizedپاکستانتازہ ترین

پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا، پولیس تحفظ دیتی رہی، پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الزام لگایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا اور پولیس اُنہیں تحفظ دیتی رہی۔ گجرات میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوزن لیگ کو کامیاب کراکر پنجاب بدری سے بچ گئے۔  اُن کا کہنا تھا تحصیل گجرات، کنجاہ اور تلہ گنگ میں ق لیگ کی اکثریت ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکومتی حربوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کے ذریعہ نچلی سطح پراختیارات اور فنڈز کی منتقلی کا نظام سبوتاژ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker