پاکستانتازہ ترین

عمران خان سے اتحاد کا امکان ہے : پرویز الہیٰ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے انہیں الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے، قومی حکومت بنے گی۔ عمران خان سے اتحاد کا امکان بھی ظاہرکردیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورق لیگ کے سینیئررہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے، پیشگوئی کی کہ قومی حکومت بنے گی اور2سال اصلاحات کرےگی۔ پرویزالہی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل عام کےآرڈرکی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجودہے۔ دیہاڑی داردانیال عزیز اورطلال چوہدری کےعلاوہ ان کے وزیربھی رابطے میں ہیں۔ راناثناءاللہ بھی وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے غلطی کی، انہیں این آراو سے منع کیاتھا۔ پرویز الہیٰ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اتحاد کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری تعریف کرتےہیں، ان سےاتحاد کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button