تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:موجودہ نظام سیاست کو تبدیل کئے بغیربحرانوں سے نجات نہیں مل سکتی، چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ(پ ر)موجودہ نظام سیاست کو تبدیل کئے بغیر پاکستان کو بحرانوں سے نجات نہیں مل سکتی ۔ 60 سال گزرنے کے باوجود پاکستانی قوم کے کروڑوں لوگوں کو باعزت جینے کاحق نہیں مل سکا۔ آج پاکستانی عوام معاشی ‘بدحالی اور مہنگائی کے طوفان جیسے مسائل سے دو چار ہیں ۔ 80 فیصد عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ۔ آج حکومت کی تبدیلی کا نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کا وقت ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے گذشتہ روز اپنے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران ‘دہشت گردی اور لاقانونیت جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے ۔ چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ حکمران اگر مہنگائی کو کنٹرول کر لیں تو معیشت خود بخود مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع میسر آنیکے ساتھ ساتھ جرائم میں کمی واقع ہو گی ۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ اور APML کی موثر پالیسیوں سے عوام میں اس کا گراف بلند ہو رہا ہے ۔چوہدری شوکت منیر نے مزید کہا کہ سول ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے مایوس کن رویہ کیخلاف آل پاکستان مسلم لیگ کی زیر قیادت 16 نومبر بروز جمعتہ المبارک صبح گیارہ بجے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔یہ ریلی سول ہسپتال سے شروع ہو کر ڈی سی او آفس کے سامنے اختتام پذیر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:چوہدری شوکت منیرکی کوئٹہ اور سوات میں ہونیوالےدھماکوں کی مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker