تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:چوہدری شوکت منیرکی کوئٹہ اور سوات میں ہونیوالےدھماکوں کی مذمت

Ch.Shaukat Muneerگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے کوئٹہ اور سوات میں ہونیوالے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی امن کو سبوتاژ کرنیکی سازش ہے ‘وطن عزیز میں جاری دہشت گردی کی روک تھام کیلئے جسد واحد کا کردار ادا کرنا ہو گا ‘واقعات کی شفاف انکوائری کرائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ‘کوئٹہ ‘گلگت ‘سوات سمیت ملک بھر میں دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ پڑوسی ممالک بلوچستان ‘کراچی سمیت ملک بھر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر کے دہشت گردی اور انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ بانی پاکستان کو برطانوی پاسپورٹ کا حامل قرار دینے والے تاریخ سے نابلد ہیں ‘قائد اعظم محمد علی جناح ایک سچے مسلمان اور پکے پاکستانی تھے ‘خود کو محفوظ بنانے کیلئے قول و فعل میں تضاد پیدا کر کے تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دفاع پاکستان کونسل کا سربراہ اجلاس کل منصورہ میں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker