تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:5‘پانچ باراقتدارمیں آنیوالوں نے ملک کوکنگال کرکےرکھ دیا،چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ( بابر شہزاد سے)پانچ ‘پانچ بار اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے ‘وطن عزیز کو خوشحال اور مستحکم کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ‘اقتدار میں آ کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ وصول کرینگے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتی دوغلی پالیسی سے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ملک کو قائد جنرل(ر)پرویز مشرف جیسے نڈر اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے گذشتہ روز اپنے مرکزی دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی ‘مسلم لیگ(ن) سمیت تمام پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘حالانکہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ اتحادی پارٹیاں ملک کیساتھ مخلص نہیں اور عوام کے مفادات کی بجائے ذاتی بینک اکاؤنٹس بڑھانے میں مصروف ہیں ۔ چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے سید پرویز مشرف جیسے مخلص ‘محب وطن اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوم پوری اوراداکارہ دیویا دتہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker