تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پنجاب حکومت کیلئے پورے ملک کانام لاہورہے، چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت کیلئے پورے ملک کا نام لاہور ہے ان کے نزدیک کسی دوسرے علاقہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بہت اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں ۔ جن میں چند محکمے بھی شامل ہیں ۔ صوبائی خود مختاری ملنے کے بعد صوبہ عوام کیلئے بجلی پیدا کرنیکا مجاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے پنڈی بائی پاس پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 400 ارب روپے لگا کر لاہور کو ترقی دی جا رہی ہے اور ہر وہ کام کیا جا رہا ہے جس میں لوہا استعمال ہو سکے ‘کیونکہ وہاں استعمال ہونیوالا لوہا ان کی اپنی فیکٹریوں میں تیار ہوتا ہے اور اگر اس روپے کا کچھ حصہ بجلی کی پیداوار پر صرف کیا ہوتا تو آج پنجاب میں اندھیرا نہ ہوتا۔ پورے پنجاب پر لاہور کو فوقیت دینے سے لوگوں میں احساس کمتری پیدا ہونا قدرتی بات ہے ۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ڈیم تعمیر کرنے کیلئے جگہ نہیں مگر پنجاب حکومت نے ا پنی نااہلی کی وجہ سے موجودہ بجٹ میں بجلی کی پیداوار کیلئے 10 ارب بجٹ رکھ کر عوام کیساتھ زیادتی کی ہے

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت اورحقوق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker