پاکستانتازہ ترین

چودھری شجاعت سے حکومتی وفد کی ملاقات، سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے پیر کو ان کی رہائش گاہ پر وفاقی وزراء پرویزرشید اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل حکومتی جماعت کے وفد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مشاہد حسین سید کے ذریعے کی گئی ن لیگ کی درخواست پر ہوئی کہ حکومتی وفد چودھری شجاعت حسین صاحب سے ملنا چاہتا ہے۔ ن لیگ کے وفد نے آئندہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کی جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اپنی جماعت سے مشاورت کر کے جواب دیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ ایک ایسے متفقہ امیدوار کے انتخاب کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جو سیاست سے بالاتر ہو اور جس کی شخصیت چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے تقاضے پوری کرتی ہو۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے چاروں سینیٹر، مشاہد حسین سید، کامل علی آغا، سعید مندوخیل، روبینہ عرفان، اور ایم این اے طارق بشیر چیمہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سروس چارجز یا سود؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker