پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں، چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں اور اپنی سچائی برطانوی عدالت میں ثابت کریں۔ لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ انیس سو اکیانوے میں غلط خبر کی اشاعت پر انہوں نے برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ دائر کرکے مقدمہ جیتا تھا۔ ان کے خلاف قرضے معاف کروانے کی جھوٹی خبر شائع کی گئی تھی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف بی بی سی نے منی لانڈرنگ کی خبر چلائی تھی تو انہوں نے نواز شریف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو وہ عدالت سے رجوع کریں، مگر انہوں نے مشورہ نہ مانا۔ الطاف حسین کو چاہیئے کہ وہ بھی عدالت سے رجوع کریں تاکہ ان کے خلاف پایا جانے والا ابہام ختم ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کا پارٹی آئین پر نظرثانی کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker