پاکستانتازہ ترین

صدارتی امیدوار کی حمایت،پی پی وفد کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

shujat hussainاسلام آباد(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کے روز صدارتی امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ منگل کو یہاں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کا وفد مخدوم امین فہیم ، سید خورشید شاہ اور چوہدری قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں ملاقات کی جس پر چوہدری شجاعت حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ہار جیت کا تصور نہیں ہوتا لیکن سب سے اہم بات سیاسی میدان میں اپنی حاضری کا احساس دلانا ہوتا ہے وہ ہم کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب (ق) لیگ 2013ء کا الیکشن ہاری تو ائرپورٹ پر احمد داؤد نے مجھے کہا کہ ا لیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی بلکہ سیاسی میدان میں ٹھہرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اپنا مشترکہ امیدوار لائیں تو بہتر ہگا اس میں تحریک انصاف ، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی صدارتی امیدوار پر مشاورت کرنی چاہیے تو بہتر ہے اس سے اپوزیشن زیادہ مضبوط ہوگی اس موقع پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعیتں مشترکہ طورپر میاں رضا ربانی کوصدارتی امیدوار لائیں گی کیونکہ میاں رضا ربانی نے آئین اور جمہوریت کے لیے بہت کام کیا ہے اور اس اتفاق رائے کو آگے بڑھائیں گے اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب ا ختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں ہر سیاسی جماعت سے بات کرینگے انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تو دستبردار کس طرح کرائیں گے ق لیگ نے کھلے دل سے ہمیں قبول کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ایل پی جی کی قیمت میں 5روپےفی کلوگرام کمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker