پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی سے’دل مل نہیں سکے،مسلم لیگی کسی بھی وقت اکھٹے ہوسکتے ہیں:چوہدری شجاعت

لاہور(ڈیسک رپورٹر) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی کسی بھی وقت اکھٹے ہو سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ق لیگ ووٹرز نے ایک دوسرے کی قیادت کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔صحافی سلمان غنی سے ان کی والدہ کی وفات کے موقع پران کا کہنا تھا کہ کراچی انتخابات سے قبل آخری مہینے میں حیران کن تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی دو الگ جماعتیں ہیں جو اپنے اپنے انتخابی نشانات پر میدان میں اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کی ووٹر لسٹوں میں کوئی نقص نکل آیا تو پھر پورے کراچی میں دوبارہ انتخابی فہرستیں چیک کرنا پڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بلوچستان سے زیادہ خراب ہیں۔ مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا تھا کہ لوگ ق لیگ کو انڈر ایسٹی میٹ کر رہے ہیں۔ عمران خان اگر قوم کے آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے اپنی پارٹی کو بچا لیتے تو شائد عوام کو کسی تبدیلی کے راستے پر لے جاتے۔ چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہا انتخابات میں بڑے اتحادوں کی بجائے امیدوار اپنی نشستیں جیتنے کے لیے ایک دوسرے سے علاقائی اتحاد کو ترجیح دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی سمیت تمام بلوچ رہنما محب وطن ہیں ہم کسی کو غدار نہیں سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست اور مملکت چلانے کیلئے منافقت نہیں چلے گی !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker