پاکستان

ق لیگ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت میں شمولیت کافیصلہ مشاورت سے کرےگی،چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کرے گی ، پیپلزپارٹی کے ساتھ 40سال بعد اتحاد ہوا ہے ، یہ اتحادی اتنی جلدی نہیں ٹوٹے گا ، این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے وقت ن لیگ نے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کا سودا کیا ، ق لیگ کالا باغ ڈیم بننے کے حق میں تھی ، آج ڈیم بن جاتا تو چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ۔امیرمقام کو ہم نے جس مقام پر بٹھایا اسے ن لیگ میں وہ مقام نہیں ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ق لیگ خیبر پختونخواہ کے ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں امیر مقام کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا لیکن ان کی والدہ کو سلام کوپیش کرتا ہوں اور انہیں پارٹی بدلنے پر اس کی والدہ نے بھی منع کیا تھا جو شخص اپنی والدہ کی بات نہ مانے وہ ہماری بات کیا مانے گا ؟ق لیگ خیبر پختونخواہ کی تنظیم سازی کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو جلد کے پی کے میں تنظیم سازی مکمل کرے گی امیر مقام کی وجہ سے ہم نے خیبر پختونخواہ کی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ واپس لیا ۔ اس پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ میں اے این پی کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا جس کی وجہ سے ہم نے صوبائی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے لیا ۔اب صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ میں پہلی فرصت میں فاٹا کا دورہ کروں گا اور میں مشاہد حسین سید کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فاٹا کے عہدیداروں کے لئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے کے پی کے میں امیر مقام کے ہوتے ہوئے پارٹی پر کوئی توجہ نہیں دی تھی ، ہم اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں ۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اٹھارہ سال نوازشریف کے ساتھ گزارے ہیں اور انہیں اچھی طرح جانتے ہیں ، امیر مقام کا ن لیگ میں جو حشر ہو گا وہ دنیا دیکھے گی ۔کے پی کے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں تمام اضلاع کے لوگ شامل کیے جائیں گے ۔ پارٹی کو چھوڑنے والا بہت پچھتائیں گے ۔کے پی کے حوالے سے پارٹی کارکن ہی فیصلہ کریں گے اور ہماری جماعت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی ۔امیر مقام اور اویس لغاری کیخلاف الیکشن کمیشن میں جلد ریفرنس بھجوائیں گے ، دونوں نے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے پی کے رہنمائوں نے چوہدری شجاعت کی قیادت مکمل اعتماد کا
اظہار کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہم حکومت میں ہوتے ہوئے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہیں اور ہماری بات مانی بھی جاتی ہے ، پنجاب کا سودا کرنے والے آج خود ہی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: چنیوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker