پاکستان

چوہدری شجاعت حسین نے کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے لیے وزیر اعظم کو تجاویز دی ہیں

لاہور﴿نامہ نگار﴾ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے لیے چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کو قابل عمل تجاویز دی ہیں ،لوڈ شیڈنگ کے مارے تاجروں کے نام پر شٹر ڈاون سیاست کرنے والے خود لندن کی سیر کو چلے گئے ،نواز لیگ حسب سابق نفرت کی سیاست کرکے فیڈریشن کو کمزور کر رہی ہے ،لوڈ شیڈنگ کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سیاست بھی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی ، گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کا مینڈیٹ لیکر آنے والے قومی وسائل توڑ پھوڑ اور جوڑ توڑ پر خرچ کر رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کہ انہوں نے 4 سال میں توانائی کے بحران کے حوالے سے کیا اقدامات کیے؟انہوں نے کہا کہ کمزور قومی معیشت شٹر ڈاون سیاست کی متحمل نہیں ،پاکستان مسلم لیگ تاجر ، صنعت کار برادری اور عام آدمی کو لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور حکومتی سطح پر اپنی تجاویز دے کر بحران کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاک آرمی دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے، قمر جاوید باجوہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker