پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف ناکام منصوبوں کے ماسٹر ہیں،چودھری ظہیر

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہور پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ناکام منصوبوں کے ماسٹر ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے جو میگا پراجیکٹس اور تاریخی منصوبے دئیے وہ ان جیسا اپنا ایک منصوبہ بھی نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے پنجاب میں ترقی کے دعووٴں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کیسوں میں پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہلی، من مانی اور بدانتظامی کیخلاف اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا واویلا ان کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت اور دیگر شعبوں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ کو اپنی کارکردگی پر ضرور نظر ڈالنی چاہئے وہ جھوٹی بڑھکوں اور غلط دعووٴں سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، صوبہ میں رول آف لاء نام کی کوئی چیز نہیں، بدنظمی، کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ ہمارے دور میں مفت کتابیں لینے والے طلبہ کو اب قیمت دے کر بھی کتابیں نہیں مل رہیں اور وہ نصابی کتب کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں جبکہ وہ ابھی شائع ہی نہیں کی گئیں،اسپتالوں میں مریض طبی سہولتیں نہ ملنے اور جعلی ادویات سے بلاموت مر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker