بین الاقوامیتازہ ترین

چین نے صدر ٹرمپ کی بھارت کے ساتھ ثالثی کی پیش کش مستردکردی

بیجنگ(ڈیسک نیوز) چین نے بھارت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی۔ دوسری جانب کورونا ویکسین سے متعلق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگر ویکسین بنانے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس کے بعد بین الاقوامی تعاون بڑھایا جائے گا۔بیجنگ میں نیوز کانفرنس کے دوران وانگ جی گانگ کا کہنا تھا کہ چین عالمی عوامی بھلائی کے لیے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے گا تاکہ اس سے دنیا بھر میں کورونا مریضوں کا علاج ہوسکے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا حکام مسافروں کی ملک میں آمد کے لیے ’فاسٹ ٹریک‘ داخلے کے انتظامات کر رہے ہیں۔بھارت کے ساتھ تنازع سے متعلق ٹرمپ کی پیشکش پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین اور بھارت کے درمیان تنازع میں امریکا اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے، کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی، انہوں نے کہا تھا امریکا، چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گنتی ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی ایک ٹی وی چینل نے میرے مد مقابل کی کامیابی کی بریکنگ نیوز چلا دی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker