شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / چینی صدر شی جن پنگ کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم

چینی صدر شی جن پنگ کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم

بیجنگ(ڈیسک نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم دیدیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا زکرکرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔شی جن پنگ نے کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی ارکانِ کے استعفےمنظور کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور