تازہ ترینعلاقائی

دیامر:چیئر لفٹ گرنے سے8افراددریا میں بہہ گئے

دیامر(نمائندہ خصوصی) پاکستانی ضلع دیامر میںدریائے سندھ کراس کرنےوالی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ کردریامیںگرنے کے اعث8افراد دریا کی نذرہوگئے ہیںجب کہہ صدرمملکت نےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموںکوہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیوں کاحکم جاری کردیا ہے ۔ یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کےضلع دیامرکے علاقےگیس بالہ کے مقام پرپیش آیا جب چیئرلفٹ پر بیٹھے 8افراد دریا عبور کر رہے تھے کہ اچانک چیئرلفٹ رسی ٹوٹنے کے باعث دریا میں جاگری اور اس میں سوار 8افراد لہروں کی نذر ہوگئے۔واقعہ کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے صدرمملکت آصف علی زرداری نےمتعلقہ انتظامیہ کوہنگامی بنیادوں ہر امدادی کاروائیاںکرکے دریا میں بہنے والوں کو بچانے کے احکامات جاری کردئیے ہیںجس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پرامدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker