تازہ ترینعلاقائی

حکمرانوں نے5سال عوام کو کچھ نہیں دیا،آنیوالا کل(ن) لیگ کا ہے،سمیرا ملک

chakwalچکوال(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک نے کہا ہے کہ آنیوالا کل مسلم لیگ(ن) کا ہے موجودہ حکمرانوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے18 کروڑ عوام اب ایک تجربہ کار سیاسی قیادت میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں،وہ اپنی رہائش گاہ پر چکوال پریس کلب کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں،سمیرا ملک نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سوئی گیس اور بجلی کا بحران ہے،لوڈشیڈنگ نے ملک کی معاشی حالت کو کمزور کردیا ہے جبکہ بیروزگاری اور مہنگائی آخری حدوں کو چھورہی ہے،انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ایک غیر جانبدار نگران حکومت کے زیر اہتمام شفاف انتخابات ہی اس وقت ملک کے موجودہ مسائل کا حل ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کی گئی تو یہ ملک اور قوم کے لئے نقصان دہ ہوگی اور پوری قوم اب مزید جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے انتخابات نے واضح کردیا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کی سیاست اور حکومت سے پُر ہوچکے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے الیکشن میں اپنے حلقے کے عوام کی دعاؤں اور مدد سے تیسری بار کامیابی حاصل کرکے ہیٹرک کریں گ

یہ بھی پڑھیں  موٹروے کی کارروائی تین بین الصوبائی کا ر چور گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker