تازہ ترینعلاقائی

چکوال:لانگ مارچ کو روکنےکیلئے سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ شروع

chakwalچکوال (نامہ نگار) ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا پولیس نے چکوال میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے والے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی اور کارکن گرفتاریوں سے بچنے کیلئے زیر زمین چلے گئے ہیں ، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر شیخ عبدالغفور کینیڈا منہاج القرآن کے صدر سید صداقت حسین شاہ اور دیگر متحرک کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے شیخ عبدالغفور توقیر مغل ، ظہیر مغل ، ملک احسان محفوظ اور دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں پر امن مصطفوی انقلاب کیلئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker