تازہ ترینعلاقائی

چکوال:برساتی نالے میں وین ڈوبنے سے نوجوان جاں بحق

چکوال(مانیٹرنگ سیل) ڈوہمن کے علاقہ تکیہ شاہ مراد میں برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجہ میں مسافر وین ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار ایک خاتون سمیت سات افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ کئی گھنٹوں کے بعد ضلعی انتظامیہ اورامدادی ٹیموں نے ریسکیو کرکے خاتون سمیت چھ افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ کافی تگ ودو کے بعد ریلے میں بہہ کرڈوب کر جاں بحق ہونے والے عاطف نامی نوجوان کی نعش نکال لی گئی ۔زندہ بچ جانے والے افراد کو بنیادی مرکز صحت ڈوہمن پہنچایا گیا،جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈوبنے والی بد قسمت وین اسکول وین تھی اور بارش کی وجہ سے  بچے آج اس میں سوار نہ ہو سکے

یہ بھی پڑھیں  پولنگ پُرامن اور ٹرن آؤٹ زیادہ رہا:الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker