پاکستان

چمن:افغانستان سے کوئٹہ اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چمن﴿سٹاف رپورٹر﴾ افغانستان سے کوئٹہ اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی‘ چمن میں لکڑی سے بھرا ٹرک الٹنے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود برآمد ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو افغانستان سے لکڑیوں سے بھرا ٹرک چمن آیا اور گنج منڈی کے مقام پر کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد کوئٹہ کی طرف روانہ ہوا تو اسی دوران ہی ٹرک ٹائی راڈ کھلنے سے الٹ گیا جس کے دوران ٹرک میں طیارہ شکن گن‘ بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد‘ بم‘ کلاشنکوف اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker