علاقائی

چناب نگر:اہل خانہ کو یرغمال بنا کرنامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر40لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرار

چناب نگر ﴿ بیورو چیف ﴾اہل خانہ کو یرغمال بنا کرتین نامعلوم ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر چالیس لاکھ روپے نقدی چھ موبائل فون لوٹ کر فرارتفصیلات کے مطابق محلہ دارلرحمت شرقی کے رہائشی حاجی عبدلشکور کے گھر گزشتہ شام ساڑھے سات بجے تین نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغما ل بنا کر باندھ دیا اور ان کے گھر سے 9800/-یورو208000/-روپے نقدی 7500/-کویتی دینار2600/-درہم چار عدد آئی فون مالیتی 280000/-روپے دو عدد موبائل فون مالیتی 6000/-دو عدد ڈی وی ڈی پلیئر لے کر فرار ہوگئے اہل خانہ کے مطابق ایک ڈاکو نقاب پوش تھا اور دو ڈاکو نقاب کے بغیر تھے جن کو شناخت کیا جاسکتا ہے قابل ذکرا مر یہ ہے کہ حاجی عبدالشکور چند ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان مکان تعمیر کرنے آیا تھا دوسرے واقعہ میں احمد نگر کا رہائشی ندیم اعوان اپنے موٹر سائیکل نمبری 2205/SGپر گھر جارہا تھا کالو وال روڑ پر دو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل چھین لیا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: ڈسکہ میں ڈاکو راج ،متعدد وارداتیں،عوام عدم تحفظ کا شکار،پولیس سیاسی ڈیوٹیاں بھگتانے میں مصروف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker