تازہ ترینعلاقائی

گول چکرچھانگا مانگا کےنزدیک ایک تیزرفتارٹریکٹرٹرالےنےموٹرسائیکل کو ٹکرماردی

قصور ﴿بیورورپورٹ ﴾ گول چکر چھانگا مانگا کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے دو بچوں سمیت ہلاک جبکہ خاوند شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر عباس اپنی بیوی زاھدہ بی بی اور بیٹوں نعیم عباس۔ وسیم عباس۔ سمیت موٹر سائیکل نمبر 2237-LELجا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نمبر 6774-URUنے انھیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں چاروں بری طرح کچلے گئے اور زاھدہ بی بی اپنے دو بیٹوں نعیم عباس اور وسیم عباس سمیت ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا خاوند ناصر عباس شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker