تازہ ترینعلاقائی

شیخ رشیداحمد کی آج چھانگا مانگا اسٹیشن پرآمد

چھانگامانگا(پاک نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی آج چھانگا مانگا اسٹیشن پر آمد ، لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا لیکن وزیر ریلوے صاحب نے اپنے آبائی قصبہ چھانگا مانگا کے پچاسیوں لوگوں کے جذبات کو مجروح کر دیا عوام کے بار بار اثرار کرنے کے باوجود انہوں نے ٹرین سے اترنے کی زحمت نہ کی ۔ لوگ کہتے رہے شیخ صاحب یہ آپکا اپنا شہر ہے پلیز ٹرین سے اتر کر نیچے آئیں لیکن شیخ صاحب نے کسی کی ایک نہ سنی اور ہاتھ ہلاتے ہوئے چلتے بنے ، شیخ صاحب کے اس روئیے پرچھانگا مانگاکے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔بہت سے لوگوں نے کہا کہ موصوف ٹی وی پر تو عوام کی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر آج عوام کی ایک نہ سنی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker