علاقائی

چنیوٹ: ڈی او وڈز کے ٹھیکوں میں اربوں کے گھپلے

چنیوٹ(بیورو چیف) ڈی او روڈز نے ملی بھگت سے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کے غیر شفاف ٹھیکے دے کر اہل چنیوٹ کو اربوں روپے کے ٹیکے لگانے شروع کر دئیے۔ حال ہی میں شیخ نذر اینڈ کمپنی کو روڈ سائیڈز کا غیر شفاف ٹھیکہ دیا ہے جس کی مالیت دس کروڑ بتائی گئی ہے مگر سائیٹ پر صورتحال یہ ہے کہ انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہاہے جو پتھر کی کوالٹی Estimateمیں بتائی گئی ہے اس سے ہٹ کر ناقص کوالٹی استعمال کی جا رہی ہے خاکہ بھی گھٹیا قسم کا ڈالا جا رہا ہے اس کے علاوہ سٹی ایریا میں تعمیرات کےلئے TMO سے NOC حاصل کیاجاتا ہے تا کہ اگر سیوریج ،ٹیلی فون،سوئی گیس وغیرہ کی لائن کو کوئی نقصان پہنچے تو اس کی ذمہ داری مذکورہ کمپنی پر عائد ہوگی ۔مگر شیخ نذر محمد اینڈ کمپنی نے ہماری معلومات کے مطابق NOCنہ لیا ہے اور رینج میں آنے والے تمام گٹر توڑ دیئے ہیں جن کی وجہ سے مٹی اور بجری ،پتھر وغیرہ کھلے گٹروں میں گر رہا ہے اور گٹر بھرے پڑے ہیں۔اس کے علاوہ ڈی او روڈز نے قانونی ضابطوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹھیکے غیر شفاف طریقے سے دیے ہیں اور ٹھیکوں سے 64لاکھ کی کمیشن کی مد میں وصول کیے ہیں اس کے علاوہ ہیڈ کلرک کو تمام ٹھیکداروں سے تقریباً 70ہزار دلوائے گئے جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تا کہ ہیڈ کلرک اپنا منہ بند رکھے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:25سالہ نوجوان حیدرآباد کے قریب چینل موری میں نہاتے ہوئےڈوب کرہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker