علاقائی

چنیوٹ:تحصیل سطح پرہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس پروگرام میں افسران کی من مرضی کا انکشاف

چنیوٹ﴿بیوروچیف﴾تحصیل سطح پرہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس پروگرام میں افسران کی من مرضی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لیول کے انچارج ملک ظفر عباس کھوکھر ٹی او آر تھے ان مقابلوں میں سنگین انکشافات ہوئے ہیں ایک کھلاڑی نصر عباس جس کا تعلق یونین کونسل 12سے ہے اس نے کہا ہے کہ مقابلہ جات میں کسی قسم کی کوئی ایمان داری نظر آئی ہے ہر یونین کونسل کے سیکرٹری اور دوسرے کرتا دھرتا افراد نے اپنی من مرضی کرتے رہے ہیں اور جس کو چاہا اول، دوم اور سوم انعامات سے نواز دیا گیاہے۔ جس کے باعث ہر کھلاڑی میں بد گمانی پیدا ہو گئی ہے ان مقابلہ جات میں کسی قسم کی بھی ریفریشمنٹ نہیں دی گئی جب کے حکومت پنجاب کی طرف سے اس مد میں کافی فنڈز مختص کئے گئے تھے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاشہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحصیل لیول کے مقابلہ جات کی انکوائری کا حکم دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پاکستان آواز خلق پارٹی کی مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدوار کو مبارک باد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker