علاقائی

چنیوٹ:جوا کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کی بینائی ضائع کردی

چنیوٹ﴿بیورو چیف﴾جوا کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کی آنکھوں میں زہریلی دوائی ڈال کر اس کی بینائی ضائع کردی اور اس کا ناک کاٹنے کی کوشش کی تفصیل کے مطابق چنیوٹ کی رہائشی نسیم بی بی جو کہ ایک غریب عورت ہے گزشتہ روز اپنے شوہر کو جوا کھیلنے سے منع کرنے پر اس کا شوہر آگ بگولا ہوگیا اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی آنکھوں میں زہریلی دوائی ڈال دی جس سے اس کی بینائی ضائع ہوگئی اور اس کی ناک کاٹنے کی کوشش کی جس سے وہ جان بچا کر بھاگ گئی اس نے متعدد بار پولیس تھانہ کے چکر لگائے لیکن تا حال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کیا ہے نسیم بی بی کا کہنا تھاکہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے میرا شوہر مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker