علاقائی

حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت لگاناامریکہ بوکھلاہٹ ہے،امیر حمزہ

چنیوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾امریکہ کی طرف سے حافظ محمد سعید امیر جماعۃ الدعوۃ کے سر کی قیمت لگانا اس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور امریکہ پہلے اسرائیل کے پریشر میں آ کر فیصلے کرتا تھااب انڈیا کے پریشر میں آکر اپنے فیصلے کرنا شروع کر دئیے ہیں جو کہ امریکہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے حافظ سعید کی ہیڈ منی کا اعلان کرنے کے بعدا مریکہ کو دنیا بھر سمیت امریکہ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے افغانستان عراق میںلاکھوں افراد کو قتل کیا ہے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کرکے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسول(ص) پاکستان کے کنوینئر اور مرکزی رہنما جماعۃ الدعوۃ امیر حمزہ نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس اورنمازجمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کی شدید مخالفت کی وجہ سے حکومت پاکستان نیٹو سپلائی بحال کرنے سے ہچکچا رہی ہے جس کی بنا پر امریکہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اورامریکہ نے اسی بوکھلاہٹ کے نتیجہ میں انڈیا میں حافظ سعید کی ہیڈ منی کا اعلان کیاانہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو نریندر مودی کے خلاف ایکشن لینا چاہئے جو کہ ایک بہت بڑا دہشت گرد ہے اور جس نے 2000مسلمانوں کو زندہ جلا دیا تھا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہیڈ منی تو ان لوگوں کی لگائی جاتی ہے جو غاروںاور پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہوں مگر حافظ سعید تو روزانہ ہزاروں اور لاکھوں لوگوںکے اجتماعات سے خطاب کرتے ہیں اور عوام میں نظر آتے ہیں اور وہ ایک فون کال پر بھی مل جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کو مزید فعال بنانے کے لئے ہم دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے پوری قوم کومتحد کیا جائے تاکہ ہم حکومت کو ملک اور عوام کے خلاف غلط فیصلے کرنے سے روک سکیں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ہیڈ منی کے اعلان کے بعد عوام کے بھر پور ساتھ دینے پر حکومت پاکستان امریکہ سے حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت مانگنے پر مجبو رہو گئی جس پر ہم پاکستانی عوام اور تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے نیٹو سپلائی بحال کی تو اس پر تمام جماعتوں سے مل کرآئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل انتخابی اتحاد نہیں ہے آئندہ الیکشن میں تمام جماعتوں کے متفقہ فیصلہ کے مطابق لائحہ عمل تیار کیا جائے گاآخر میں انہوں نے اعلان کیاکہ آٹھ اپریل بروزاتواردفاع کونسل پاکستان کاجلسہ تحصیل بھوانہ میں ہوگا

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:پرانے سیاستدانوں کے ساتھ نیا پاکستان بنانے کیلئے عمران خاں کے دعوے اور نعرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker