تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:جہیز نہ لانے کی سزا شوہر نے دلہن پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

چنیوٹ ﴿نامہ نگار﴾ جہیز نہ لانے کی سزا شوہر نے باپ اور بھائیوں کی مدد سے دلہن پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی حالت نازک تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر130کی رہائشی سونیا کی شادی میاں خان ولد وریام سے ہوئی تھی سونیا ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی تھی شادی کا پہلا سال تو انتہائی محبت سے گزرا لیکن پھر سونیا کے شوہر اور سسرالیوں نے اس سے جہیز کم لانے کے طعنے دینے شروع کردیئے اور ساتھ یہ بھی مشہو رکردیا کہ اس کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی سونیا کے والدین نے اپنی بیٹی کو سینکڑوں ڈاکٹروں سے چیک کرایا جنہون نے اسے مکمل طور پر صحت مند قرار دیا اور اس کے شوہر میں خرابی بتائی لیکن سونیا کاشوہر اپنی غلطی اور کمزوری ماننے کو تیار نہ تھا گذشتہ روز میاں خان نے اپنے باپ وریام اور بھائیوں کی مدد سے سونیا کو کمرے میں بندکرکے اس کے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی سونیا کا شور سن کر آس پاس کے گھروں کے لوگ آکٹھے ہوگئے جنہیں دیکھ کر میاں خان وغیرہ نے آگ بجھادی اور اسے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچایا گیا جہاں اس کا جسم 70فی صد جل چکا تھا اور اس کی حالت خطرے میں ہونے کے پیش نظر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button