تازہ ترینعلاقائی

علاقہ غیرکابدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش بھائی پھیروصدر پولیس نے گاڑی اور چرس سمیت پکڑلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) علاقہ غیر کا بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش بھائی پھیروصدر پولیس نے گاڑی اور چرس سمیت پکڑ لیا ۔ تیس لاکھ روپے کی چرس برآ مد ۔ایک ساتھی فرار ، عوامی سماجی حلقوں کا پولیس کوخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردو نوا ح میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے مکروہ دھندے پر ڈی پی او قصور جواد قمرنے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو ملک محمد اشرف نول کوخصوصی ٹاسک دیا جس پر انہوں نے دن رات ایک کر کے منشیات فروشوں کا پیچھا کر نا شروع کر دیا ۔ مخبری پر گذشتہ روز انہوں نے جمبر چوکی انچارج چوہدری محمد شفیق،اے ایس آ ئی محمد اسلم کو پولیس پارٹی کے ہمراہ ملتان روڈ پر ناکہ لگانے کا کہا ۔جنہوں نے جمبر موڑ کے قریب ناکہ لگا لیا ۔ تھوڑی دیر کے بعد ٹیوٹا ہائی ایکس نمبر 7454LWC پر سوار منشیات فروش آ گیا جسے پولیس نے رکنے کا کہا مگر منشیات فروش نے گاڑی بگا دی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نے اطلاع ملنے پر چاروں اطراف سے پولیس پارٹیوں کی مدد سے گھیرا ڈال کر اُسے پکڑ لیا ۔ پکڑا جانے والا منشیات فروش کا نام رحیم خاں ولد بہادر خاں ضلع صوابی کا رہائشی نکلا ۔جبکہ اُس کا ساتھی عمران علی ولد جاوید اقبال جٹ منہیس سکنہ ہلہ تھانہ سرائے مغل فرار ہو گیا ۔ گاڑی کو قبضہ میں لے کر اُس کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی لاکھوں روپے کی چالیس کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی ۔ملزم کاتعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے بتایا جاتا ہے اُس نے چرس کے پیکٹوں پر خفیہ کوڈ لکھ رکھے تھے جو مختلف علاقوں کے منشیات فروشوں کے بتائے جاتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے بد نام زمانہ منشیات فروش پکڑنے پر پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ڈی پی قصو ر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کو بھاری انعامات سے نوازا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker