تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔پولیس نے چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھائی پھیرو محلہ لیاقت ٹاؤن کا رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش فیض رسول پنجاب کی سہراب گوٹھ لمبے جاگیر سے چرس خرید کر لا رہا تھا کہ لمبے جاگیر پل کے قریب تھانہ سٹی کے اے ایس آ ئی ظفر اللہ نے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 1045گرام چرس برآ مد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button