پاکستانتازہ ترین

چارسدہ،120 روپے کا تنازع،ایک ہی خاندان کے4 افراد سمیت5 افراد قتل

charsaddaچارسدہ(مانیٹرنگ سیل)چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی میں 120 روپے کے تنازع پر دو فریقوں کی فائرنگ ،پانچ افراد قتل جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔فریق اول سے ریاض دو بیٹوں اور ایک بیٹے سمیت قتل جبکہ ریاض کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ فریق دوئم سے عبدالقدوس قتل کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریاض ولد زرین نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں بیوی بچوں سمیت گھر میں موجود تھا کہ اس دوران آصف ولد یوسف اور یوسف ولد زرین گھر میں داخل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹاں موقع پر ہلاک جبکہ میری بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔جبکہ دوسری فریض کی طرف سے مقتول عبد القدوس کی بیوی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپن یگھر میں موجود تھی کہ اس دوران شور شرابا کی آواز سنی جب باہر نکلی تو شوہر عبد القدوس سے حسن علی اور حاجی محمد ولد بختیار مسلح ہو کر تکرار کررہے تھے اس دوران دونوں فائرنگ کر کے میری شوہر کو قتل کردیا۔پولیس نے دونوں فریضوں کی علیحدہ علیحدہ رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔رپورٹ کے مطابق تنازع کی وجہ زبانی تکرار بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے 120 روپے کی تنازع بتا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker