پاکستانتازہ ترین

چارسدہ:پاک فضائیہ کے مشاق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاک فضائیہ کے ایک مشاق تربیتی طیارے نے چارسدہ کے قریب ہنگامی لینڈ نگ کی تاہم اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے مشاق تربیتی طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی چاسدہ کے نواح میں تنگی کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔ جس سے طیارے کے لینڈنگ گیئرکو نقصان پہنچا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button