پاکستانتازہ ترینعلاقائی

چارسدہ میں اسکول بس کو حادثہ،24 طلبہ زخمی

peshawarپشاور(ما نیٹرینگ سیل)پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اسکول بس الٹنے کےباعث 24 طلبہ زخمی ہوگئے۔نمائندہ  کےمطابق حادثہ چار سدہ میں مردان روڈ پر پیش آٰیا جہاں تیز رفتاری کےباعث پشاور ماڈل اسکول ”چار سدہ برانچ” کی بس الٹ گئی۔ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر فضل اکبر کےمطابق تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی، حادثے میں 24 طلبہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام طالبعلموں کو فارغ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں تمام طلبہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سےہٹا دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker