پاکستانتازہ ترین

چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

لاہور(مانیٹرنگ سیل) دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریا کے کٹاؤ نے متعدد دیہاتیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال کھول دی۔میانوالی کے قریب دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ پچاسی ہزار چار سو ستاون اور اخراج دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار بہتر کیوسک ہے۔ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال کھول کر اس میں سولہ ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے۔ دوسری جانب میانوالی میں دریائے سندھ نے کٹای کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور دریا کنارے آباد تحصیل پپلاں کے دیہات علووالی،دوآبہ،ڈھنگانہ اور سیوڑانوالہ دریا کے کٹای سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ لوگوں نے مکانات گرا کر ملبے اور سامان سمیت نقل مکانی شروع کر دی ہے۔لوگوں نے بتایا کہ دو ہزار دس کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے آبادی کی طرف بننے والے پانی کے راستے اب تک موجود ہیں۔ حکومت نے دریا کے کٹاو کو روکنے کا انتظام نہ کیا تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے

یہ بھی پڑھیں  یتیم بچوں کا عالمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker