پاکستانتازہ ترین

ملک میں 50 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں 50 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور ہر سال لاکھوں بچوں سمیت لاکھوں مرد و خواتین صرف اور صرف گندا پانی پینے کی وجہ سے اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہو رہے ہیں حکومت میں آنے اور اس کا حصہ بننے کا مقصد عوام کی صدق دل سے خدمت کرنا تھا اس مشن کو آگے لیکر چلنا ہو گا اس میں ملک کے مخیر حضرات بھی میرا ساتھ دیں تو یقیناًگندے پانی سے مرنے والوں کے لئے مثبت طور پر اقدامات کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو جہاں تک ممکن ہو سکا پینے کے صافپانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھوں گا گندا پانی پینے کی وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹس اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب میں نے گورنر ہاؤس کا چارج سنبھالا وہاں بھی پانی صاف نہ تھا بلکہ اس کے پینے سے کینسر جیسی امراض پھیلنے کا خدشہ تھا اب واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے جس کا پانی نہ صرف گورنر ہاؤس کا مالی پیتا ہے بلکہ میں خود اور میرے مہمان بھی وہی پانی استعمال کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ ایجوکیشنل سکالر شب سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گورنرپنجاب نے کہاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ملک کے 50 فیصد لوگ ایسے ہیں جو اتنی استطاعت رکھتے ہیں کہ وہ منر ل واٹر یا صاف پانی پی سکتے ہیں مگر 50 فیصد صاف پانی پینے سے محروم ہیں چوہدری محمد سرور نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کے بعدصرف اسے اپنے تک محدو د نہیں رکھا بلکہ گورنر ہاؤس میں کلرک سے لیکر مجھ سمیت تمام عملہ وہی پانی پیتا ہے میری خواہش ہے کہ پورے ملک میں بھی اسی طرح ہر آدمی صاف پانی پی سکے ، جو مہم میں نے صاف پانی پینے کیلئے شروع کی ہے کہ اس سے قبل میں نے دیکھا کہ اربوں روپیہ پاکستان کو صاف پانی پینے کیلئے مہیا کیا گیا جس سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگے لیکن افسوس ان میں سے 90 فیصد کام نہیں کررہے تھے اس کی وجہ ہے کہ جب تک ہم سب لوگ کرپشن کیخلا ف جنگ میں اکٹھے نہیں ہونگے ہمار ا ملک ترقی نہیں کرسکتا چند لاکھ روپے اپنی جیبوں میں ڈالنے کیلئے کروڑوں لوگوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیاجاتاہے ،37 سال ملک سے باہر گزرنے کے بعد مجھے پتہ چلاکہ جتنی برداشت کی قوت ہماری قوم میں ہے اتنی کسی اور میں نہیں ، جتنے کرائسز ہمارے ملک پر آئے ہیں جیسے ارتھ کوئک کے چھ ماہ بعد ہی ہمارے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے سونامی کے بہت بڑے بحران کے بعد ایک سال میں ہی ہم نے اس پر قابو پالیا پاکستانی زندہ دل اور بہادر ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ چنیوٹ کے سکول کے بچو ں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کرنے پر ہم شیخ برداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ا س سے نہ صرف سکول کے بچے مستفید ہونگے بلکہ اس کے اردگرد کے تمام علاقے کو بھی پینے کا صاف پانی مہیاہوجائیگا ، گورنر پنجاب دوبجے چنیوٹ پہنچے تو ان کا پرجوش استقبا ل کیا گیا یادر ہے کہ گورنر پنجاب چنیوٹ ایجوکیشنل سکالر شپ سوسائٹی کی دعوت پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کیلئے چنیوٹ دورہ پر آئے ان کی چنیوٹ آمد پر چوہدری مسعود اقبال ایم ڈی اقبال رائس ملز اور شیخ عبدالحمید پوری نے گورنر پنجاب کی سیاسی ، سماجی و رفاحی خدمات پر انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گورنرپنجاب نے ایم این اے چنیوٹ ، انوار احمد ٹاٹا ، عبدالحمید پوری اور دیگر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چنیوٹ میں مزید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ، کوشش کریں گے کہ چنیوٹ کی کوئی بھی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم نہ رہ سکے چنیو ٹ میں جلد ہی مزید سات واٹرفلٹریشن پلانٹس پر کام شروع ہوجائیگا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو رنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس سلسلہ میں بارہ ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکے اورملک سے مہلک بیماریوں کے خاتمہ میں مدد مل سکے ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرنے کے بعدگورنرپنجاب نے گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کابھی افتتاح کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button