اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہراہ دستور کو خالی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں شاہراہ دستور پر دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے انقلاب مارچ و آزادی مارچ کے شرکاءسے شاہراہ دستور کو خالی کرایا جائے گا۔