پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے، چوہدری محمد یٰسین

chaudhry_muhammad_yaseenمیرپور (مانیٹرنگ سیل) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے تو ریاست اقتصادی اور معاشی خود مختاری کی منزل پا سکتی ہے ،چین نے ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اچھا دوست ثابت کیا ہے ،چائینہ کی مدد سے آزاد کشمیر میں بے شمار میگا پراجیکٹس جاری ہیں ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی تکمیل سے خطہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے ،آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کا موزوں ماحول فراہم کر کے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو آزاد خطہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے راغب کیا ہے ،ہائیڈل کے شعبے میں چائینہ کے تعاون سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چائینہ نیشنل الیکٹرک کمپنی کے سی ای او مسٹر یانگ زی وان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔چائینیز وفد نے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے موزوں ماحول خوش آئیند ہے ،دنیا بھر کے سرمایہ کارآزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں ،آزاد کشمیر میں چانیز پبلک سیکٹر کے تعاون سے بے شمار منصوبے زیر تکمیل ہیں،ہائیڈرل جنریشن کے اعتبار سے یہ خطہ دنیا بھر میں صف اول ہے،اتنے زیادہ وسائل کا موجود ہونا خطہ کی خوشحالی کی نوید ہے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کا مازوں ماحول فراہم کر کے سرمایہ کاری کے راستے ہموار کئے ہیں ،چائینہ کے تعاون سے ہائیڈرل جنریشن کے بڑے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں،قدرستی وسائل سے استفادہ حاصل کر کے خطے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔دریں اثنا دورہ میروپور کے دوران سینئر وزیر آزاد کشمیر نے مختلف عوامی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیاہمیشہ عوامی مفادات کہ سامنے رکھ کر پالیساں بنائی اور ان پر عمل درآمد کیا ہے،پیپلز پارٹی کا یہ ماٹو رہا ہے کہ ہر شہری کو باعزت روزگار دیا جائے اس لئے حکومت نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،تاکہ وہ اپنے خاندانوں کا سہارا بن سکیں اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہوسکے، آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان و آزادکشمیر میں جمہوریت قائم ہے اور عوامی حقوق کی حفاظت کے لئے عوام کے اپنے منتخب نمائندے موجود ہیں،عدل و انصاف کی فراہمی ہر خاص و عام کی دہلیز پر ممکن بنانے کے لئے ایک آزاد اور خود مختار عدلیہ کا وجود بھی ہے،علاوہ ازیں حکومتی خامیوں اور خرابیوں کی نشان دہی کے لئے آزاد پریس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،سارے ادارے جمہوریت کے اصل تقاضوں کے مطابق ملکی تعمیر وترقی کے لئے اپنے کردار کو نبھا رہے ہیں،یہ سب اس لئے ممکن ہوسکا ہے کہ۰ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے راستے کا درست تعین کیا اور جمہوری نظام کو پروان چڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی کے دست و بازو بنے،طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد آج ہر طرف جمہوریت کا بول بالا ہے،ایسے وقت میں جمہوری اقدار کے نام پر جمہوریت پر شب خون مارنے کے دعویدار اپنے قول وفعل اور کردار کا جائزہ لیں،پاکستان کے عوام نے تاریخی جدوجہد کر کے آمریت کے بیڑے میں سوراخ کئے اور آمروں نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی،اب جبکہ جمہوری کلچر پروان چڑ رہا ہے اور عوامی مسائل حل ہورہے ہیں تو ایسے میں عوامی حکومت کی ساکھ مجروح کرنے کے ناکام عزائم رکھنے والے سیاستدان اپنا شمار جمہوریت پسندوں میں کرنا چھوڑ دیں،۔انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی راج کا آغاز عوامی حمایت کا مرہون منت اور جدوجہد کا ثمر ہے ،یہ ان لازوال قربانیوں کا پھل ہے جو محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے خون سے ملا،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ،افراتفری اور سیاسی انارکی کے متحمل نہیں ہوسکتے ،پیپلز پارٹی کی حکومت سابقہ حکومتوں کی روایات کو جاری نہیں رکھے گی بلکہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی جانب گامزن ہونگے،انہوں نے کہا کہ بے ضمیری کی سیاست کو آزاد کشمیر سے ناک آؤٹ کر دیا ہے اب اصول اور نظریات کی بنا پر سیاست فروغ پائے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ ماٹو رہا ہے کہ ہر شہری کو باعزت روزگار اور عدل و انصاف اسکی دہلیز پر مل سکے ،حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کا کر رہی ہے اب سفارش اور رشوت کے بغیر نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی،علاوہ ازیں انصاف کی تیز رفتار فراہمی کے لئے عدلیہ کو مزید مضبوط کریں گے ،عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے اصلاحاتی عمل شروع کر دیا ہے،سینئر وزیر نے کہا مضبوط جمہوری نظام عوامی خدمت سے مشروط ہے،عوام کی فلاح و بہبود کا راز ایک مستحکم اور مضبوط سیاسی اور جمہوری نظام کی موجودگی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button